Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح الحق بہترین لیڈر ہیں مکی آرتھر

  شارجہ... پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بہترین لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق جب ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کریںتو انہیں بہترین خراج تحسین دیتے ہوئے رخصت کرنا چاہیئے۔مصباح کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مکی آرتھر نے کہا کہ چند دن قبل مصباح سے ملاقات کی تھی۔ ایک دو دن میں ریٹائرمنٹ کے معاملے پر پھر ٹیسٹ کپتان سے تبادلہ خیال کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے ٹیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ پاکستان کی کرکٹ کے لیجنڈ ہیں۔ مصباح کی کارکردگی کو سراہا جانا چاہیئے۔ واضح رہے کہ چند حلقوں کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا تھا کہ وہ انٹرنیشنل کیریئر کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل دورہ ویسٹ انڈیز سے پہلے اپنی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔

شیئر: