Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ،ا فغان سرحد پر جماعت الاحرار کے کئی ٹھکانے تباہ

راولپنڈی... پاک فوج نے ہفتے کو دوسرے دن بھی پاک، افغان سرحد پرجماعت الاحرار کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا۔ افغانستان کے علاقے رینا میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق جماعت الاحرار کے 10 سے 12 تربیتی کیمپ اور خفیہ ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ 15 سے 20 دہشت گردوں کے ہلاک اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ٹارگیٹڈ کارروائی میں نوجوانوں کو تربیت دینے والا طالبان کمانڈر رحمان بابا بھی مارا گیا۔

شیئر: