Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: بچوں کو گرم کپڑے پہنائے جائیں، اسکول انتظامیہ

 منامہ: بحرینی اسکولوں کی طرف سے والدین کو پیغام بھیجا گیا کہ اتوار کو سردی کی غیر معمولی لہر کی وجہ سے بچوں کو گرم کپڑے پہنانے کا اہتمام کیا جائے۔ مقامی اخبار الوسط کے مطابق بیشتر اسکولوں کی انتظامیہ کی طرف سے والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ سردی کی لہر سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کو گرم کپڑے پہنائے جائیں۔ واضح رہے کہ بحرین میں ان دنوں سردی کی لہر میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

 

شیئر: