Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر لیگ:رضوان کی ناقابل شکست سنچری

 
انعام اللہ نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کو سعودی جرمن اسپتال کے ہاتھوں 144رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ، ٹورنامنٹ کے مزید 5میچوں کا فیصلہ ہوگیا
 
جی ایس ایوب
 
الحمرانی فوکس کے تعاون اور عسیر کرکٹ لیگ کے زیرانتظام ہونے والے ٹورنامنٹ کے مزید 5میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا نے فیصل آباد رائلز کو 39رنز سے شکست دے دی ۔ خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 240رنز بنائے جس میں وقاص کے عمدہ 75، عماد کے52اصغر خان کے 25، امیر خان کے 18رنز شامل ہیں ۔ فیصل آباد رائلز کی جانب سے نوید اختر نے 3، عقیل جٹ اور شکیل نے 2،2اور قیصر محمود نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں فیصل آباد رائلز نے 9وکٹوں پر 201رنز بنائے ۔ قیصر محمود 53رنز بناکر نمایاں رہے ۔ نوید اختر نے 40، عقیل جٹ نے 33اور شاہد نے 23رنز بنائے۔ خیبرپختونخوا کے انعام اللہ نے 4، اصغر خان نے 3، ضیات لیاقت نے 2،وقاص نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا، وقاص مین آف دا میچ قرار پائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو سعودی جرمن اسپتال کے ہاتھوں 144رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ، سعودی جرمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 3وکٹوں کے نقصان پر 300رنز بنائے جس میں مرزا رضوان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 108رنز بنائے۔ منیر احمد نے 67، وقاص امجد نے 34، آصف ابرار نے 33رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صداقت ، صغیر اور صفدر نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 16.3اوورز میں 156رنز بنائے ۔ زل خان نے 40، رشید نے 34، اعجاز نے 28، صادق نے 16رنز بنائے۔ سعودی جرمن کی جانب سے منیر نے 4، وسیم ، ندیم اور احسان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔منیر احمد کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔
میچ میں ہانکو الیون نے لاہور بادشاہ کو 24رنز سے شکست دےدی۔ ہانکو الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں پر 179رنز بنائے جس میں ذوالکفیل نے 75، ابرار مشتاق نے 36، طاہر عباسی نے 32، عتیق مہدی نے 8رنز بنائے ۔ لاہور بادشاہ کی جانب سے ثمرحسین ، علی اور طاہر نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں لاہور بادشاہ نے 18.3اوورز میں 155رنز بنائے ، اصغر علی نے 30، رشید عباسی نے 25، قمر حسین نے 16، ثقلین نے 13رنز بنائے۔ کپتان فراست اللہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4، عاقب سہیل نے 2، بنی گل اور ندیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ذوالکفیل مین آف دا میچ قرار پائے۔
ابہاءصناعیہ کو فیصل آباد کنگز کے ہاتھوں 7وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ابہاءصناعیہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.2 اوورز میں 101رنز بنائے۔ شوکت نے 17، عظیم اور رمیز نے 16،16، احسان نے 14رنز بنائے ، ناصر شہزاد اور صیغم عباس نے 3،3، نبیل عثمان نے 2، باسط بٹ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں فیصل آباد کنگز نے صرف 9.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 105رنز بنائے ۔ بابر نے 55، مدثر نے 23، نبیل عثمان نے 7رنز بنائے ۔ ابہاءصناعیہ کی جانب سے عامر نے 2اور احسان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ناصر شہزاد مین آف دا میچ قرار پائے۔
فرینڈز الیون نے اسٹار خمیس کو 20رنز سے شکست دےدی۔ فرینڈز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18اوورز میں 143رنز بنائے ، اسٹار خمیس کے جلیل اور نیاز نے 2،2، دلشاد اور شکیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں اسٹار خمیس نے 15.3اوورز میں 123رنز بنائے ۔ سعدی نے 37، دلشاد نے 26، سید نے 24رنز بنائے۔ فرینڈز الیون کی جانب سے شکیل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6، رشید نے 3، انس نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ شکیل مین آف دا میچ قرار پائے۔
******

شیئر: