Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

البدر میموریل سوسائٹی کا ماہانہ اجلاس

البدر میموریل سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری نزاکت علی شہزاد نے راولپنڈی سے آئے ہوئے مہمان خصوصی لیاقت علی خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ چیئرمین عبدالعلیم کی جانب سے مہمان خصوصی کو البدر ویلفیئر سوسائٹی کا اعزازی ایوارڈ دیا گیا۔ ویلفیئر میموریل سوسائٹی کے ماہانہ اجلاس میں محمد امجد، آرگنائزر سیکریٹری عبدالواہاب ،فنانس سیکریٹری محمد منظور حسین اکرام ،ایاز ،کرنل ظفر اور محمد دانش نے شرکت کی۔ رمضان میں مستحقین میں فوڈ پیکیج کی تقسیم کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ عبدالعلیم نے رمضان سے قبل قرآن اور رمضان کے عنوان سے سمپو زیم کا اعلان کیا۔ بچوں کےلئے حسن قرات مقابلہ نعت خوانی اور رمضان کے حوالے سے تقاریر شامل ہونگی۔ تقریب کے آخر میں جنرل سیکریٹری نزاکت علی شہزاد نے اپنے والد سے اظہار محبت کرتے ہوئے چند اشعار پیش خدمت کئے۔

شیئر: