Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقی کپتان ایک اور ریکارڈ کے قریب

ہملٹن ... جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ سیریز کے دوران ڈی ویلیئرز کی نظریں کیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل کرنے پر مرکوز ہوں گی۔ ویلیئرز کیویز کے خلاف سیریز میں کیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے 18ویں بلے باز بن جائیں گے۔ ویلیئرز نے 2005ءمیں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اس وقت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 211 میچز میں 8913 رنز بنا رکھے ہیںکیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے انہیں مزید 187 رنز کی ضرورت ہے۔ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ویلیئرز کیویز کے خلاف سیریز میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ پروٹیز کی طرف سے جیک کیلس 11579 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

شیئر: