Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیہ میں کارروائی،5دہشت گرد مارے گئے

لیہ... پنجاب میںکاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لیہ میں کارروائی کے دوران کالعدم جماعت الاحرار کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ملتان میں دہشت گردی کا منصوببہ ناکام بنا دیا گیا۔سی ٹی ڈی کے اہلکاروںنے لیہ کے قریب ایک مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو فائرنگ شروع ہوگئی ۔فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 3 فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے قبضے سے 4 ہینڈ گرینیڈ، رائفلیں، دھماکا خیز مواد اور حساس مقامات کے نقشے بر آمد کر لئے ۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار سے ہے ۔ملتان میں کسی حساس مذہبی مقام پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

شیئر: