Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پراسرار قبر سے 1700سال پرانی ہڈیاں برآمد

کولیما ..... میکسیکو کے اس مالی علاقے میں ایک پراسرار قبرسے جو بند تھی ۔ 1700سال پرانی انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ سرامک سے بنے پتلے ان کے علاوہ ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہناہے کہ ملک کی قدیم تاریخ اور رہن سہن کو جاننے کیلئے برآمد ہونے والی چیزیں بیحد اہمیت رکھتی ہیں۔ قبر کی کھدائی میں حصہ لینے والے لوگوں کا کہناہے کہ قبر دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے لوگوں نے اسکے اندر بیحد عجلت میں نعشیں دفنائی ہیں او راسی وجہ سے ایک کے اوپر دوسری نعش پڑی تھی جو سب کی سب اتنے عرصے میں سال خوردہ ہڈیاں بن گئی ہیں۔ جن حالات میں یہ ڈھانچے ملے ہیں وہ ایسی ہے کہ ان کے سر پر پٹیوں جیسی کوئی چیزلپٹی ہوئی ہے اور انکے سر جھکے ہوئے ہیں۔ 12انسانی ڈھانچوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ قبر سے سرامک کے بنے ہوئے 4پتلے بھی ملے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پرانے زمانے کے شامانو کے پتلے ہیں۔ بعض ماہرین کے خیال میں یہ قبر کسی خفیہ ٹھکانے تک آنے جانے کیلئے استعمال ہوتی تھی اور پھر بگڑتی ہوئی جنگی صورتحال کے پیش نظر انہیں جیسے تیسے ڈھک کر چھپا دیا گیاتھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس قبر سے نکلنے والی سرنگ بہت مختصر تھی لیکن لوگوں کی آمد ورفت کے لئے زیادہ دشوار بھی نہیں تھی۔ پراسرار قبر کی دریافت ایک مقامی عبادتگاہ کے قریب تعمیر و مرمت کے کام کی غرض سے ہونے والی کھدائی کے دوران ممکن ہوئی۔ یہ کھدائی مقامی ادارہ تاریخ اور تحقیق کی جانب سے کرائی جارہی تھی۔ سب سے پہلے ماہرین آثار قدیمہ کو ایک چھوٹا سا سوراخ نظر آیا جسے کچھ پتھروں سے ڈھک دیا گیا تھا۔ پتھر ہٹانے کے بعد چیزیں واضح ہوتی گئیں۔ برآمد ہونے والے پتلے 15انچ لمبے اور 14انچ چوڑے ہیں۔ ایک پتلے کے ہاتھ میں کلہاڑی بھی نظر آرہی ہے۔ ان نودریافت چیزوں کا زمانہ 5ویں صدی عیسوی ظاہر کیا جارہا ہے۔

شیئر: