Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی نے والدین کے بڑے گھر کو ٹیپ سے لپیٹ دیا

 امریکی شہری کو ایک عجیب جنون ہے کہ وہ آفس پن سے لے کر کتابوں تک ہرشے کو شفاف ٹیپ میں لپیٹ دیتا ہے اور اب ایک تازہ واردات میں اس نے پٹس برگ میں واقع اپنے والدین کے ایک بڑے گھر کو ٹیپ میں لپیٹ دیا ہے۔ جوناتھن نامی شہری ”لیٹس ٹیپ اٹ“ نامی یوٹیوب چینل بھی چلاتا ہے جہاں وہ آئی فون سے لے کر آئینے تک کو شفاف ٹیپ میں لپیٹے ہوئے نظر آتا ہے جب کہ ایک ویڈیو میں اس نے ٹینس گیند پر اتنی ٹیپ چڑھائی کہ وہ فٹبال کے برابر ہوگئی۔کچھ روز کیلئے اس کے والدین شہر سے باہر گئے تو ٹیپ کرنے کے جنون میں جوناتھن شفاف ٹیپ کے ایک ہزار رول خرید لایا جن کی مجموعی لمبائی 60 میل یا 96 کلومیٹر تھی۔ اس کے بعد جوناتھن نے اپنے والدین کے گھر کو لپیٹنا شروع کردیا یہاں تک کہ اندر جانے کا راستہ بھی بند ہوگیا۔ لیکن جب اس کے والدین گھر آئے تو انہوں نے جوناتھن کے اس کام کو ناپسند کیا۔ جوناتھن نے گھر کو لپیٹنے کےلئے 80 ہزار روپے کی ٹیپ استعمال کی اور اسے صاف کرنے میں پورا دن لگ گیا۔

شیئر: