Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفت” شاپنگ“ کرنیوالی چالاک بطخ

پورٹ سیٹ ، سمرسٹ ...... سپر مارکیٹ ویٹ روز میں لوگوں نے کچھ دنوں کی نگرانی کے بعد ایک ایسی بطخ کو ڈھونڈ نکالا جو بڑے آرام سے سپر مارکیٹ میں آتی ہے اور ادھر ادھر مختلف چیزوں سے بھرے بڑے تھیلے اٹھا کر بڑے آرام سے باہر نکل جاتی ہے۔ شاید اس نے اتنا دیکھا ہو کہ لوگ بھی اسی طرح یہاں سے چیزیں لیتے ہیں مگر اس کی نظر اس بات پر نہیں پڑی کہ انہیں اس کے پیسے ادا کرنا ہوتے ہیں۔ مفت شاپنگ کا یہ تجربہ چالاک بطخ نے کئی بار کیا اور وہ اس میں ماہر ہوچکی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ وہ شاید پلاسٹک کی تھیلیوں اور ایسی تھیلیوں سے بطور خاص جس میں کھانے کی چیزیں ہو ں بہت رغبت محسوس کرتی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکی دیکھا دیکھی کچھ اور بطخیں بھی سپر مارکیٹ کا رخ کرنے لگی ہیں۔ یہ بطخیں آس پاس کے میدانوں میں اکثر چلتی پھرتی نظر آتی تھیں مگر سپر مارکیٹ میں جاکر مفت شاپنگ کا شوق انہیں حال ہی میں ہوا ہے۔ انکی واردات پر مشتمل وڈیوز جاری ہوگئی ہیں جو اپنے اجراءکے فوری بعد وائرل ہوگئی ہے۔

شیئر: