Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون موبائل لیباریٹریوں میں تبدیل

بوسٹن .... اسمارٹ فون جلد ہی موبائل لیباریٹریوں میں تبدیل ہونے والے ہیں۔ یہ آپ کی جسمانی صحت پر بھی نظررکھیں گے او رپتہ چلا سکیں گے کہ ہڈیوںمیں کتنی قوت ہے۔ یہخون کے سرخ خلیات گن سکیں گے اور حتی کہ یہ بھی پیشگوئی کرسکیں گے کہ آیا آپ کو دمے کا مرض لاحق ہونے والا ہے یا نہیں۔ سائنسدانوں کاکہناہے کہ موبائل میں لگے کیمرہ او رمائیکرو فون کو بھی طبی آلے کے طور پر استعمال کیا جائیگا۔ اس وقت یونیورسٹی آف واشنگٹن کے پروفیسر شیوتک پاٹل ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کرنے میں مصروف ہیں جو صرف کیمرے پر انگلی رکھنے سے خون کے سرخ ذرات کے بارے میں بتا سکے گی۔کیمرے کی روشنی آپ کی جلد میں داخل ہوگی او رذرات کے بارے میں پتہ چل سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں لوگ اپنا فون ہڈیوں سے بجا کرمعلوم کرسکیں گے کہ آیا انکے پھیپھڑے کتنے متاثر ہیں یا ہڈیاں کتنی مضبوط ہیں۔

شیئر: