Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیہون دھماکے کے حملہ آور کی شناخت

 کراچی...آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ سیہون شریف میں خود کش حملہ کرنے والے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر لی گئی ۔ اتوار کوکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل ویڈیو فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد بغیر تلاشی کے احاطے میں داخل ہو رہا ہے ۔خواتین کی تلاشی کے لئے بھی کوئی لیڈی سرچر تعینات نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اندرون سندھ بالخصوص شکار پور اور جیکب آباد میں حفیظ بروہی گروپ صوبے میں دہشتگردی کی کاررائیوں میں ملوث رہا ہے تاہم سیہون میں حفیظ بروہی گروپ کے ملوث ہونے کا دعویٰ قبل از وقت ہے۔دریں اثناءسیہون دھماکے کے مبینہ سہولت کار کو خیر پور کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا ۔اس کا تعلق حفیظ بروہی گروپ سے ہے۔

شیئر: