Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی طیارے سے عقاب ٹکرا گیا

سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل سوڈانی ایئرلائنز کے بوئنگ 737سے ایک عقاب ٹکرا گیا۔ عملے نے بحفاظت لینڈنگ کی اور کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔طیارے میں 108مسافر سوار تھے۔ سوڈان میں پرندے طیاروں سے ٹکراتے رہتے ہیں اور اب تک کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا ہے۔ ادھر برطانیہ میں بھی پچھلے مہینے ہی تھامسن ایئرلائن کے ایک طیارے نے پرندے کے ٹکرانے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

شیئر: