Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی تجارتی وفد بحرین پہنچ گیا

منامہ .......بحرین ایوان صنعت و تجارت نے بتایا ہے کہ روس کا ایک سرکاری و نجی وفد بحرین میں سرمایہ کاری کا جائرہ لینے کیلئے منامہ پہنچ گیا۔ وفد میں سرکاری و پبلک سیکٹر کے تجارتی اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ توانائی ، میڈیکل ٹیکنالوجی ، تعمیرات، پیٹرول، گیس ، کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایٹمی صنعتوں ، معدنیات اور فلموں کو ڈیولپ کرنے والی روسی کمپنیوں کے افراد وفد کا حصہ ہیں۔ اسکا مقصد بحرین اور روس میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کو نئی جہت دینا ہے۔ بحرین ایوان صنعت و تجارت نے روسی وفدکا خیر مقدم کیا ہے۔

شیئر: