Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر محب وطن پاک فوج کا ساتھ دے ،شہباز شریف

لاہور...وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے اتوار کو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر بالخصوص لاہور دھماکے سے متعلق اہم امور اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کور کمانڈر نے وزیراعلیٰ کو لاہور میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑنے کیلئے تیار ہیں ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنا آج ملک و قوم پر قربان کرنیوالے پاک فوج اور پولیس کے جوان ہمارے قومی ہیرو ہیں۔پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا نے کے لئے عوام کو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہو گا ۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت ہر محب وطن پاکستانی کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت اور پاک فوج کا ساتھ دینا ہو گا ۔

 

شیئر: