Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن وامان پر80 ارب روپے لگا رہے ہیں،مراد علیشاہ

سیہون شریف...وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کو دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے منظم ہونا ہوگا ۔80ارب روپے کی خطیر رقم امن وامان پر لگا رہے ہیں لیکن سرحد پار سے دہشت گرد آکر یہاں کارروائیاں کرتے ہیں ۔سیہون شریف واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے شواہد ملے ہیں ۔کچھ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کررہے ہیں۔ اتوار کو سیہون شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے تفتیشی ایجنسیاں واقعہ کی تہہ تک جائیںگی ۔ایک سوال پرمراد علی شاہ نے کہا کہ سیہون شریف کو ایک دن کے لئے بھی بند نہیں کیا تاکہ عوام کے جذبات مجروح نہ ہوں لیکن اب 80ارب روپے کی خطیر رقم امن وامان نافذ کر نے کے لئے لگا رہے ہیں ۔ حالات جلد ٹھیک ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے پر پوری قوم افسردہ ہے لیکن سانحے کے بعد عوام میں اشتعال پھیلانے والے بھی دہشت گردوں کے ساتھی ہیں۔

شیئر: