Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرونز کو گرانے کیلئے عقابوں سے کام لیا جائیگا

 ہالینڈ کی پولیس نے عقابوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ڈرون پر حملے کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ ہالینڈ میں ڈرون کی پروازوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ وہ 2015ءسے ان عقابوں کو تربیت دے رہی ہے اورتربیت کے دوران جب بھی عقابوں نے ڈرون پر حملے کئے ہیں وہ تقریباً محفوظ رہے ہیں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اب کتوں کے ساتھ عقابوں کا بھی ایک جھنڈ اپنے ساتھ رکھے گی۔ جب بھی کوئی ڈرون عوام کے لئے خطرہ ثابت ہوگا یہ عقاب اڑائے جائیں گے جو ڈرون کو گرائیںگے۔ خاص طور پر ہوائی اڈوں پر کسی بھی اہم شخصیت کے آنے کے موقع پر ان عقابوں کو اڑایا جائیگا۔

شیئر: