Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت :قاری سید صداقت علی کے اعزاز میں محفل قرأت ونعت

کویت(محمد عرفان شفیق) ستارہ امتیاز اور عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی کے اعزازمیں محفل قرأت و نعت منعقد کی گئی ۔ جلیب الشیوخ میں منعقد ہونے والی محفل کا آغاز نماز عشا ئ کے بعد ہوا جس میں قاری صداقت علی نے اپنی خوبصورت میں آواز میں قرأت کرکے حاضرین کے قلوب کو منور کیا۔پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کے لئے قاری صداقت علی کے علاوہ جاوید چشتی، محمد عامر بھٹی، حاجی رحمت اللہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔محفل کے اختتام پر درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور حاجی محمد حنیف بھٹی کے لئے مغفرت کی دعا کی گئی۔

شیئر: