Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ ،کبیر خان کے ساتھ فلم کرینگے

ممبئی ..... ہدایتکار کبیر خان اپنی اگلی فلم میں امیتابھ کو سائن کرنیوالے ہیں۔ فی الوقت وہ سلمان خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ پر کام کررہے ہیں جو اس سال 25جون کو ملک بھر میں ریلیزہوگی۔ خیال ہے کہ اس کی نمائش بیک وقت چین میں بھی ہوگی۔ امیتابھ نے کبیر خان کیساتھ کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ اپنے بینر تلے کبیر کی یہ پہلی فلم ہوگی جسکا اعلان جلد کردیا جائیگا۔ ذرائع نے فلم میں بگ بی کے کردار کا انکشاف کرنے سے انکار کردیا۔ ٹیوب لائٹ کی ریلیز کے بعد کبیر کی نئی فلم اسی سال فلور پر جائیگی۔
 

شیئر: