Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ویمنز ٹیم شکست کے باوجود ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی

کولمبو... پاکستانی ٹیم ویمنز ورلڈ کپ کے سپر سکس راونڈ میں اپنے آخری میچ میں شکست کے باوجود ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ابتدائی راونڈ میں اچھا رن ریٹ پاکستانی ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوا اور وہ سپر سکس میں 2 میچ ہارنے کے باوجود میگا ایونٹ کھیلنے کی اہل قرار پائی۔ سپر سکس کا تیسرا اور آخری میچ روایتی حریف ہند کیخلاف تھا ۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں صرف 67 رنز اسکور کئے۔ اوپنر عائشہ ظفر اور چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے والی بسمہ معروف ہی ڈبل فیگر میں پہنچ پائیں۔ عائشہ نے 19 اور بسمہ نے 13 رنز اسکور کئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، کپتان ثناءمیر، ربیعہ شاہ اور ماہم طارق صرف ایک، ایک رن بناسکیں۔ نین عابدی اور سعدیہ یوسف صفر پر آوٹ ہوئیں۔ ہند کی جانب سے ایکتابشٹ نے 10 اوورز میں 8 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ہندوستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 23 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بناتے ہوئے حاصل کرلیا۔ ایکتابشٹ کو شاندار بولنگ پر ویمنز آف دی میچ کا اعزاز دیاگیا۔ 
 

شیئر: