Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل، دھونی کی جگہ اسٹیون اسمتھ کپتان مقرر

نئی دہلی.... ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو انڈین پریمیئر لیگ میں ان کی ٹیم رائزنگ پونے سپر جائنٹس کی قیادت سے بھی ہٹا دیاگیا ۔ دھونی کی جگہ یہ ذمہ داری آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو سونپی گئی ہے جو آنے والے سیزن میں پونے سپر جائنٹس کی قیادت کرینگے۔ آئی پی ایل کا نیا سیزن 5 اپریل سے شروع ہورہا ہے۔ ٹیم کے مالک سنجیو گو نے بتایا کہ یہ فیصلہ دھونی کے مشورے سے کیاگیاہے فرنچائز کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے کپتانی تبدیل کرنے کا اقدام کیا۔ پونے سپر جائنٹس نے گزشتہ سال لیگ میں صرف 5 فتوحات حاصل کیں اور 9 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 
 

شیئر: