Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا اور ڈمپل مشترکہ انتخابی مہم چلائینگی

نئی دہلی...اترپردیش اسمبلی کے انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت جواب دینے کے لئے پرینکا گاندھی سماج وادی پارٹی کی رہنما اور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو کے ساتھ مشترکہ انتخابی مہم چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کے ساتھ لکھنومیں جس طرح 2 مرتبہ مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی اسی طرح کانگریس پرینکا اور ڈمپل کو ایک ساتھ اسٹیج پر لانا چاہتی ہے تاکہ عوام کی توجہ زیادہ سے زیادہ اپنی طرف مبذول کی جاسکے۔ کانگریس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ راہول اور اکھلیش کی مشترکہ پریس کانفرنس کا دونوں جماعتوں کو بہت فائدہ ملا تھا اسی طرح پارٹی چاہتی ہے کہ ان دونوں خواتین کو اتار کر اتحاد کو مزیدمضبوط بنایا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم گڑھ اور پوروانچل کے علاقے میں پرینکا اور ڈمپل مشترکہ ریلی کر سکتی ہیں۔ 

شیئر: