Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برفباری سے دل کے امراض کا خطرہ

کیوبک ، کینیڈ........ سائنسدانوں نے اپنے نئے تحقیق مقالے میں یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ زیادہ برفباری والے علاقوں میں رہنے والے لوگ موسمی وجوہ کی بناءپر بھی مختلف بیماریوں سے دوچار ہوسکتے ہیں۔ جن میں امراض قلب خاص طور پر نمایاں کہے جاسکتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان علاقوں میں جب چاروں طرف برف کی موٹی تہیں جم جاتی ہیں اور راستے بند ہوجاتے ہیں تو لوگوں کو سڑک صاف کرنے اور گھروں سے برف ہٹانے کےلئے شاول (کدال) وغیرہ استعمال کرنا پڑتی ہے جو انتہائی مشکل کام ہے جس کا اثر براہ راست دل پر پڑتا ہے۔ یہ کیفیت ہندوستان کے ہمالیائی علاقوں میں دیکھی جاسکتی ہے جہاں برفانی طوفان اکثر آتے ہیں۔ یہاں رہنے والے مردوں پر دل کے دورے پڑنے کے خطرات خواتین سے زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ رپورٹ یونیورسٹی آف مانٹریال کے ہاسپٹل ریسرچ سینٹر میں تیار ہوئی ہے جو کیوبک میں واقع ہے۔1981ءسے 2014ءکے دوران 68155افراد دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوتے ہیں۔

شیئر: