Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوائلٹ میں موبائل فونز کا استعمال خطرناک

لندن ...... آج کے دور میں ٹیلیفونز اور بالخصوص موبائل فونز کا جس قدر اور شدت سے استعمال ہورہا ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ انسان موبائل فون کے بغیر مکمل نہیں رہا یا موبائل فونز انسانی زندگی کا جزو لاینفک بن گئے ہیں۔ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 75فیصد افراد ٹوائلٹ میں بھی موبائل فونز استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق حمام یا ٹوائلٹ میں فون کا استعمال اس وجہ سے بیحد خطرناک ہے کہ ان جگہوں پر جراثیم اور خطرناک لیکن انتہائی ننھے کیڑے مکوڑوں کی بہتات ہوتی ہے اور وہ موبائل فونز میں فوراً ہی جاگھستے ہیں۔ انہیں اپنا ٹھکانہ بنالیتے ہیں اور پھر وہاں سے نکلنے کا نام نہیں لیتے۔ سروے کے مطابق آسٹریلیا کے 41فیصد اور امریکہ کے 75فیصد افراد ٹوائلٹ میں موبائل فونز استعمال کرنے کی بری عادت میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ یہ سروے رپورٹ ڈاکٹر ایشا کرماکار کی نگرانی میں مرتب ہوئی ۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ سلمونیلیا سمیت متعدد بیماریوں کے جراثیم حمام میں موجود رہتے ہیں۔

شیئر: