Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارا پوا 26 اپریل کو واپسی کریں گی

ماسکو .... روس کی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا پر ڈوپنگ پابندی ختم ہونے میں2ماہ باقی رہ گئے۔ 26 اپریل کو شیڈول اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گی۔ شارااپووا نے گذشتہ برس جنوری میں آسٹریلین اوپن میں آخری مرتبہ حصہ لیا تھا۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 2 برس کی پابندی عائد کی تھی بعد ازاں اپیل میں پابندی 9 ماہ کم کر کے 15 ماہ کر دی گئی تھی۔ 29 سالہ شارا پوا نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کر سکوں گی۔ واضح رہے کہ شارا پوا نے 2012 سے 2014 تک لگاتار تین مرتبہ ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
 

شیئر: