Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پھنس جانے والے مال بردار جہاز کو نکالنے کی کوشش

  اموربے، روس...... روس کے دور افتادہ علاقے کے ساحل پر یخ بستہ اور بڑی حد تک منجمد پانی میں پھنس جانے والے مال بردار جہاز کو نکالنے کی کوشش تیز کردی گئی ۔ کہا جاتا ہے کہ کمبوڈین رجسٹریشن کا حامل مال بردار جہاز ساحلی علاقے سے گزرتے ہوئے منجمد پانی میں پھنس گیا تھا۔ چوروں نے اس پر لدے سامان لوٹنے کےلئے اسے نذرآتش کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ جہاز کو نکالنے کیلئے شروع کئے گئے کام کے پہلے مرحلے میں جہاز کے غرقاب حصے میں جمع ہوجانے والے پانی کو پمپ آوٹ کرنے پر توجہ دی گئی۔ جہاز پھنس جانے کے بعد اس کا عملہ اسے چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ اسی وجہ سے چوروں اور بحری قزاقوں کے گروہ نے اس میں گھس کر اسے لوٹنے کی کوشش کی ۔ ذرائع کے مطابق لٹیرے جہاز پر سے دھات کا کچھ سامان چرا کر لیجانے میں کامیاب بھی ہوگئے۔ یہ جہاز مشرق بعید کے روسی شہر ولادی واسٹک سے اپنے تجارتی سفر پر نکلا تھا۔ جہاز کے پھنسنے او ر اس میں لٹیروں کے گھسنے سمیت تمام مناظر کو ایک شوقیہ فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے میں محفو©ظ کرلیا جس میں لٹیروں کے ہاتھوں آگ لگائے جانے کے مناظر بھی محفوظ ہوگئے تھے۔ آگ لگنے کے بعد جہاز سے اٹھنے والا دھواں میلوں دور تک نظر آتا رہا۔

شیئر: