Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے تاروں کی صفائی کیلئے ڈرون

ژیانگ ہانگ ، ہبی ....... مختلف اشیاءاور مشینوں وغیرہ کے لئے صفائی ستھرائی ہمیشہ سے ضروری سمجھی گئی ہے اور دنیا کے تقریباً صنعتی ممالک میں کلینرز کا تصور ایسی ضرورت کی پیداوار ہے۔ بہت سی چیزو ںکی صفائی آسان ہوتی ہے اور بہت سی چیزوں کو صاف کرنا بیحد مشکل اور صبر آزما اور خطرناک ہوتا ہے۔ ایسی ہی چیزوں میں بجلی کے ہائی وولٹیج تار بھی ہیں جن پر ہواوں کے ساتھ اڑ کر آنے والی چیزیں چپک جاتی ہیں اور پھر انکی صفائی نہ صرف مشکل ہوجاتی ہے بلکہ بے شمار خطرات بھی لاحق ہوجاتے ہیں۔ اب چینی بجلی گھر نے ان چیزوں کو بالا ہی بالا صاف کرنے کا نیا طریقہ روشناس کرادیا ہے جس کے تحت خاص قسم کے تیار کردہ ڈرونز اڑائے جاتے ہیں جو تاروں سے پھنسی چیزیں ہٹاتے اور تاروں کو صاف کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ بڑی کامیابی سے چل رہا ہے اور امکان اس بات کا ہے کہ دوسرے شہروں میںبھی خطرناک قسم کی ایسی چیزیں صاف کرنے کیلئے ڈرونز استعمال ہونگے جو بلند و بالا جگہوں پر موجود ہوتے ہیں۔ تجربے سے پتہ چلا کہ بلند تاروں اور بجلی اور ٹیلیفون کے کھمبوں میں جاکر چپک جانے والی چیزوںمیں پلاسٹک کی تھیلیاں، کاغذاتاو ر پوسٹر کے ٹکڑے، پتنگ اور ٹوٹے ہوئے ماڈل جہاز جو ایزو ماڈلنگ کے شوقین اڑاتے رہتے ہیں۔ 

شیئر: