Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

36کروڑ پونڈ کی عالیشان کشتی

ماسکو ..... روسی ارب پتی نے ا پنے شوق کی تکمیل کیلئے انتہائی عالیشان قسم کی بڑی کشتی تیار کروائی ہے۔ اس کشتی کی تعمیر پر اب تک 36کروڑ پونڈ خرچ ہوچکے۔ آندرے ایگوریوچ کی یہ کشتی 468فٹ لمبی ہے اور اس کے اندر نصب مستولوں کی اونچائی لندن کے بگ بین ٹاور سے زیادہ یعنی 300فٹ ہے۔ آندرے ایگوریوچ روس کے ممتاز ترین دولتمندوں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی ذاتی دولت 10ارب 80کروڑ پونڈسے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال ستمبرمیں ایک اور شاندار کشتی جو موٹر سے چلتی ہے 24کروڑ پونڈ میں خریدی تھی ۔ اب موٹر یا جیٹ نامی کشتی دریائے ٹیمز میں نظرآتی ہے۔ نئی کشتی جس کی مالیت 36کروڑ پونڈ ہے چند آزمائشی سفر کے بعد جبل الطارق جائیگی اور وہیں موجود رہیگی۔ کہا جاتا ہے کہ جب اہل ہسپانیہ نے 468فٹ لمبی اس کشتی کو دیکھیں گے تو انکی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی۔ وہ پہلی کشتی پر بھی حیران ہوچکے ہیں۔ نئی کشتی کے اندرونی حصے میں آرائش و زیبائش اور پینٹنگ کا کچھ کام باقی ہے۔ جس کے بعد ہی اسے مالک کے حوالے کیا جائیگا۔ اس کی تیاری جرمن شپ یارڈ میں ہوئی ہے۔ یہ 8منزلہ ہے جو سب کی سب تمام جدید سہولتوں اور آسائشوں سے لیس ہے۔اسے چلانے والے اور اس کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کے ارکان کی تعداد 54بتائی جارہی ہے۔

شیئر: