Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ چکا،شاہد آفریدی

 دبئی ... آل راونڈر شاہد آفریدی نے پھر کہا ہے کہ ا نٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ چکا ۔اب کرکٹ صرف شائقین کے لئے کھیل رہا ہوں ۔ واضح رہے کہ آفریدی نے 2010 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔ 2015 ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے بھی کنارہ کش ہو گئے تھے لیکن ٹی 20 کا سلسلہ جاری رکھا۔ 2016 میں ورلڈ ٹی20 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعدکپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھاتاہم قیادت چھوڑنے کے بعد بحثیت کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کی تھی۔ شارجہ میں سپر لیگ کے میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ سپر لیگ میں شرکت پاکستانی ٹیم میں واپسی کے لئے نہیں ۔اب میرے لئے میری فاونڈیشن زیادہ ضروری ہے۔ اپنے ملک کیلئے انتہائی سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں کرکٹ کھیلی ہے۔

 

شیئر: