Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلہری نے چور کو بھگا دیا

میرہڈیان...... امریکی ریاست ایڈاہو میں گلہری نے مکان میں نقب زنی کی کوشش کرنے والے کو راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔ کہا جاتا ہے کہ پالتو گلہری نے نو عمر لڑکے کو اپنے مکان میں نقب زنی کرتے دیکھا او ر فوراً اس کے قریب پہنچ کر اسے نوچ نوچ کر بھگا دیا۔ نوعمر چور گھر کی اس تجوری نما الماری کو کھولنے کی کوشش کر رہا تھا جس میں اسلحہ رکھا جاتا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ نوعمر نقب زن نے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا فوری ٹیلیفون کرکے واقعہ کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ وہ گلہری کی انگلیوں اور پنجوں سے بار بار نوچے جانے سے گھبرا گیا تھا۔ گلہری اچانک ہی کہیں سے اڑ کر اس کے سر پر آئی اور پھر اسے چاروں طرف سے نوچنا شروع کردیا۔ گلہری کے مالک بوائس سیرب نے بتایا کہ گلہری گھر میں 6مہینے سے رہ رہی ہے اسکا خاص خیال رکھتے ہیں۔
 

شیئر: