Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور ہی میں ہوگا

 دبئی ... پاکستان سپرلیگ کا فائنل 5 مارچ کو لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیاگیا ۔ پیر کو دبئی میں پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی اور فرنچائز مالکان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ پاکستان سپر لیگ 2017 کا فائنل لاہور میں ہی ہو گا۔تمام فرنچائز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چاہے غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں فائنل لاہور میں کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے کھلاڑی لاہور میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں ۔ان کھلاڑیوں کو اضافی رقم بھی د ی جائے گی۔واضح رہے کہ لاہور دھماکے کے بعد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کرا چکے ہیں ۔ آئی سی سی ٹا سک فورس اور انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک بھی لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کی حمایت کرچکے ہیں۔

شیئر: