Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر الزامات، قانونی چارہ جوئی شروع

ریاض۔۔۔۔سوشل میڈیا پر دشنام طرازی ،تشہیر اور بدکاری کے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی۔ مقامی عدالتوں نے الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو قید جرمانے اور کوڑوں کی سزائیں سنا دیں۔ الحیات کے مطابق بعض لوگوں نے سوشل میڈیا کو مخالفین پردشنام طرازی، بدنام کرنے اور ان پر بدکاری کے الزامات لگانے کا ذریعہ بنالیاہے۔ انفارمیشن کرائم کے انسداد کے قانون کی دفع 3میں واضح کیا گیا ہے کہ جو شخص کسی کی نجی زندگی پر اثر انداز ہوگا کیمرہ موبائل کا غلط استعمال کریگا اسے ایک برس قید اور 5لاکھ ریال جرمانے میں سے کوئی ایک یا دونوں سزائیں بھگتنی پڑیں گی۔ سعودی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ریاض میں شامی نوجوان کو گرفتار کیا جس نے واٹس ایپ پر مکالمے کی تصاویر دکھاکرسعودی شہری سے رقم اینٹھنے کی کوشش کی تھی۔ریاض میں فوجداری کی عدالت نے سعودی عرب کے خلاف الزام تراشی کرنیوالی ایک عراقی خاتون کو 6برس قید کی سزا سنا دی۔وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ فرضی ناموں سے سعودیوں کو بدنام کرنے کیلئے ہزاروں اکاؤنٹس کھلے ہوئے ہیں۔

شیئر: