Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں چوہدری خالد کا عشائیہ

پاکستان کے صحافیوں لالہ اسد پٹھان، نصر اللہ ویسر اور شہباز خان کے اعزاز میں چوہدری خالد نواز چیمہ نے مقامی ریستوران میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مہمانوں نے پاکستان جرنلسٹ فورم جدہ کے چیئرمین امیر محمد خان ، جنرل سیکریٹری جمیل راٹھور اور دیگرممبران لیاقت انجم، اسد اکرم اور سید مسرت خلیل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی مجموعی صورتحال سمیت صحافتی ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ لالہ اسد پٹھان نے کہا کہ مجھے پاکستانی صحافیوں اور قلم کے مزدورساتھیوں سے مل کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے میزبان چوہدری خالد نواز چیمہ کا شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭٭٭٭

شیئر: