Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی سرحد پر جعلی کرنسی پکڑی گئی

نئی دہلی...بارڈر سیکیورٹی فورس نے بنگلہ دیش کی سرحد پر 96 ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ پکڑ لئے ایک اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضبط شدہ تمام نوٹ 2000 روپے کے ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اصل اور نقل میں کوئی فرق نہیں۔ سیکیورٹی فورس کو ایک ہفتے کے اندر یہ دوسری بڑی کامیابی ملی ہے۔ 8 فروری کو بھی بنگلہ دیش سے داخل ہونےو الے ایک اسمگلر عزیز الرحمن کو مرشد آباد میں جعلی نوٹوں کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ جعلی نوٹوں کا کاروبار بنگلہ دیش سے ہورہا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کیلئے سیکیورٹی فورس نے خفیہ ایجنسی کے حوالے کردیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ اسمگلر ہندوستانی کرنسی کے جعلی نوٹ لے کر سرحد کے خفیہ راستوں سے ہند میں داخل ہوتے ہیں۔ ہندوستانی کرنسی کے جعلی نوٹوں کابڑا نیٹ ورک ہے جو بنگلہ دیش تک محدود نہیں بلکہ جعلی نوٹوں کی پرنٹنگ ایک او رملک میں بھی ہورہی ہے جہاں سے یہ نوٹ بنگلہ دیش آتے ہیںپھر ہندوستان میں داخل کردیئے جاتے ہیں۔ بنگلہ دیش کی سرحد پر بی ایس ایف نے چیکنگ مزید سخت کردی۔ بنگلہ دیش حکومت کی خفیہ ایجنسیوں سے بھی تعاون طلب کیاگیا ہے۔ 

شیئر: