Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آگ میں پھنسے سعودیوں کو بچانے پر پاکستانی کیلئے شیلڈ

  دمام ...... مشرقی ریجن میں محکمہ ٹریفک نے کئی سعودی شہریوں کو یقینی موت سے بچانے کیلئے ایثار کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی شہری محمد منصور کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ تواصل کے مطابق مقامی شہری کی گاڑی میں دمام میں کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے راستے پر دوسری گاڑی سے تصادم کے بعدزبردست آگ لگ گئی تھی۔ 22سالہ محمد منصور نے آگ میں پھنسے ہوئے مقامی شہریوں کو گاڑی میں گھس کر باہر نکالا۔ اس نے اپنی جان کی پروا نہیں کی اور پھر اپنے کفیل کیلئے مخصوص واٹر ٹینکر سے آگ بجھانے کا بھی اہتمام کیا۔ محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر نے پاکستانی شہری کی قربانی ، ایثار اور پرخطر مہم جوئی اور انسانیت نوازی پر شکریہ کے کلمات کے ساتھ تعریفی شیلڈ جاری کی۔

شیئر: