Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی حج وفد جمعرات کو مملکت پہنچے گا

  ریاض..... ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پیر کو تہران میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ایرانی ادارہ حج و زیارت کاایک وفد حج 1438ھ کے امور پر سعودی انتظامیہ سے مذاکرات کیلئے جمعرات کو ریاض پہنچے گا۔ بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ ایرانی وفد سعودی حکومت کی جانب سے دعوت نامہ ملنے پر بھیجا جارہا ہے۔ایرانی عہدیدار حج سے متعلق امور پر سعودی عہدیداروں سے بات چیت کرینگے۔ یاد رہے کہ ایران اس سے قبل حج انتظامات پر بات چیت کیلئے سعودی عرب اپنا وفد بھیجنے سے انکار کرچکا تھا۔

شیئر: