Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کی شرانگیزی روکنے پر میونخ کانفرنس متفق

  میونخ ...... میونخ کانفرنس کے شرکاءنے مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے والے ایرانی کردار پر کڑی نکتہ چینی کی۔ کانفرنس میں شریک علاقے کے ممالک اور امریکہ نے شرانگیزی پر ایران کو لگام لگانے کیلئے اتفاق رائے کا مظاہرہ کیا۔ترک وزیر خارجہ مولود اوغلو نے الزام لگایا کہ ایران شام اور عراق میں تشیع پھیلا رہا ہے اور خطے کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے بحرین اور سعودی عرب کے نظام کو سبوتاژ کرنے کیلئے ایران کی فرقہ وارانہ پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اوغلو کے بیان کو غیر تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو عظیم شہنشاہیت کے قیام کا خواب دیکھ رہے ہیں غیر قانونی مداخلتیں کررہے ہیں۔ خونریزی کا باعث بن رہے ہیں اور کشیدگی کو بڑھانے میں حصہ لے رہے ہیں انہیں اپنے فرائض سے دستبردار ہوکر آگے کودنے کی کوئی ضرورت نہیں۔2امریکی سینیٹر ز لینڈسے گراہم اور کرسٹوفر میروی نے میونخ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سینیٹ میں اپنے رفقاءکی مددسے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

شیئر: