Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوز لیکس کی رپورٹ سامنے لائی جائے ،نعیم الحق

اسلام آباد... تحریک انصاف نے وفاقی وزیر داخلہ کے نام کھلا خط ارسال کیاہے۔ نیوز لیکس تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ رپورٹ شائع نہ کی گئی تو سمجھیں گے کہ پانامہ کی طرح افواج پاکستان پر رکیک حملوں میں حکومت مرکزی مجرم ہے۔قومی مجرموں کو بچانے کی غیر اخلاقی کوششوں سے قومی یکجہتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ تحریک انصاف قومی یکجہتی کے خلاف کسی قسم کا اقدام قبول نہیں کریگی۔ حکومت سے جواب طلبی کا آئینی، قومی اور جمہوری فریضہ سرانجام دیتے ر ہیں گے۔

شیئر: