Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلوص دل سے دعائیں کی جائیں بہرحال قبول ہونگی

  جدہ .....  بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کی جانب سے جلسہ استقبال ضیوف الرحمن کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مولانا حافظ محمد نوید افروز نویدنے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ حجاج خصوصاً حجاج علماءکی تعظیم کرنا جہاں فخر کی بات ہے وہیں باعث سعادت ہے ۔ ضیوف الرحمن کی قدر ومنزلت منجانب اللہ ہے ۔ انہوں نے تمام علماءحجاج کا استقبال کیا ۔ مولانا سید نعمت اللہ قادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی دعاﺅں کو 3 طریقوں سے قبول کرتا ہے ۔ پہلی صورت میں اللہ اپنے بندے کی دُعا کو رد نہیں کرتا، دوسری صورت میں اللہ تعالیٰ اُس دُعا کے بدلے دوسری چیزیں عطاءکرتا ہے اور آخری صورت میں اللہ اُس دُعا کو اپنے پاس رکھتا ہے او ر روز محشر اُس دُعا کو نیکیوں کے ساتھ تولا جائے گا تو نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوجائے گا ۔ مولانا اسلم جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج اور عمرہ ایک ایسی عبادت ہے جس میں بندہ پورے اخلاص کے ساتھ مال، اولاد، گھر دار ،عزیز واقارب کو چھوڑکر اللہ تعالیٰ کی طرف آتا ہے اور اللہ تعالیٰ اُس اخلاص کی وجہ سے اُس کی ہر دُعا کو قبول کرتا ہے اور اُسکے دل کی حالت کو بدل دیتا ہے ۔حیدرآباد سے آنے والے جن ضیوف الرحمان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ان میں مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری ‘ مولانا ابوعبداللہ محمد اسلم جاوید ‘ مولانا حافظ وقاری سید کلیم اللہ قادری ‘ مولانا حافظ محمد عبداللطیف ‘ مولانا حافظ و قاری سید شاہ انوار اللہ قادری‘ مولانا سید شاہ انعام اللہ قادری ،مولانا حافظ وقاری محمد وسیم فاضل ‘ مولانا حافظ محمد عبداللطیف مدنی ، مولوی سید انوار اللہ قادری ‘ سید افروز قادری ‘ مرزا محمد اسلم بیگ قادری‘ محمد مختار قادری ‘ محمد مصطفی اور حافظ محمد اسلم شامل ہیں ۔ ان تمام حضرات کو بزم کی جانب سے شمائمہ اور رومال پیش کیا گیا ۔ تقریب کا آغازمولانا حافظ محمد عبدالسلام عزیز صدیقی انواری کی قرا¿ت کلام پاک سے ہوا ۔ حافظ محمد سلیم قادری‘ حافظ محمد اسلم ‘ سید احمد رضا اور سید ابوبکر قادری نے نعت شریف سنائی۔ حافظ قاضی محمد نظام الدین غوری نے نظامت کے فرائض انجام دئےے۔
 

شیئر: