Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ: جعلی سونا فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

 
شارجہ: شارجہ پولیس نے جعلی سونے کی بسکٹ فروخت کرنے والے ایشیائی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ گروہ نے امارات میں مقیم ایک پاکستانی  تاجر کو 5لاکھ درہم کا جعلی سونا فروخت کیا تھا۔ جعلسازی کا انکشاف کرنے پر پاکستانی تاجر نے پولیس کو اطلاع دی کہ 4افراد پر مشتمل ایک گروہ نے اس کی گاڑی سے 5لاکھ درہم چوری کرکے فرار ہوگیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر ٹیم تشکیل دی جس نے ریکارڈ وقت میں گروہ کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران گروہ کے افراد نے بتایا کہ انہوں نے یہ رقم چوری نہیں کی بلکہ جعلی سونا فروخت کیا ہے۔ پولیس نے گروہ کا بیان پاکستانی تاجر کو بتایا تو اس نے اقرار کرلیا کہ اس نے گروہ سے 10لاکھ کا سونا 5لاکھ میں خریدنے کی کوشش کی مگر وہ سونا جعلی نکلا ۔ اس نے اقرار کیا کہ اسے گروہ کے افراد نے بتایا تھا کہ سونا چوری کا ہے۔ 
 

شیئر: