Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کی موجودگی میں ملکی اتحاد محفوظ نہیں،لالو

نئی دہلی... راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد اترپردیش میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ وہ ایک آمر وزیراعظم ہیں۔ ان کی قیادت میں ملک کا اتحاد اور یکجہتی محفوظ نہیں۔ لالونے ٹو ئٹر پر بیان میں کہ محترم آپ پی ایم ہو ، اتنی اوچھی، چھوٹی اور کھوٹی باتیں نہیں کرنی چاہئیں ۔ ایک اور ٹوئٹ میں لالو نے کہا کہ مودی دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کا کچھ داو پر نہیں لگا وہ تو بس تھیلا اٹھائیں گے اور چل دیں گے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے نظر نہ آنے والے بیگ میں امبانی کے علاوہ اور کن لوگوں کو پیک کیا گیا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو پارٹی اور مخاصمت سے تعلق رکھنے والے جذبات سے بالاتر ہونا چاہئے۔انہیں جھگڑے کی بات کرنے کے بجائے محبت کی بات کرنی چاہئے۔ انتشارکی بجائے یکجہتی اور تباہی کی جگہ ترقی پر توجہ دینی چاہئے۔ 

شیئر: