Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

شارجہ ...پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 میں سے 3 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پشاور زلمی کے ساتھ اس کا ایک میچ بارش سے بے نتیجہ قرار دے دیاگیا۔ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ 3 فتوحات کے ساتھ 5 میچ کھیل کر 6 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے تاہم اسے2 ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا یوں وہ اب تک دوسرے نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی 6 میچ کھیل کر 2فتوحات اور 3 ناکامیوں کے ساتھ5 پوائنٹ حاصل کرچکی ہے۔ اسے ایک پوائنٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ بے نتیجہ میچ سے بھی ملا تھا۔ کراچی کنگز اور لاہور قلندر ز 5، 5 میچوں میں2 ، 2کامیابیوں اور 3، 3 ناکامیوں کے ساتھ 4 ، 4 پوائنٹس حاصل کرکے بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ کراچی کنگز کا رن ریٹ لاہور قلندر سے بہتر ہونے کیوجہ سے اسے پوائنٹس ٹیبل پر برتری حاصل ہے۔ 

شیئر: