Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹس اب بزرگوں کا خیال رکھیں گے

 میسوری ....... روبوٹ سائنس کے ماہروں او رانجینیئروں نے انکشاف کیا ہے کہ کثیر الاستعمال روبوٹس سے اب بزرگوں کی دیکھ بھال کا بھی کام لیا جائیگا۔ یہ روبوٹ ایک خاص سسٹم کے تحت کام کرینگے اور دیکھیں گے کہ وہ جن بزرگوں کی دیکھ بھا ل پر مامور کئے گئے ہیں انکے چلنے پھرنے کی رفتار کیا ہے اور نقل و حرکت کا انداز کیسا ہے اورکہیں وہ گر تو نہیں جائیں گے۔ اس روبوٹ کو جو مکان کے اندر ہونگے اتنا حساس بنایا گیا ہے کہ ذرا سا اشارہ ملتے ہی وہ اپنے زیر نگراں کام کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات ایک خاص سینٹر تک پہنچا دیگا اور اس اطلاع پر اس سینٹر کا عملہ متحرک ہوکر فوراً بڑے میاں کے پاس پہنچ جائیگا۔ یہ روبوٹ یہ بتانے کی صلاحیت بھی رکھے گا کہ آئندہ تین ہفتوں میں اس بزرگ کے لڑکھڑا کر گر جانے کا امکان کتنا ہے۔ روبوٹ ٹیکنالوجی کے ماہرین اب اپنی اس کامیابی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے بگ برادرز اسٹائل کے سسٹم سے ہم آہنگ کردینگے اور پھر لوگوں کی دیکھ بھال بڑی آسانی اور تیزی کے علاوہ موثر طور پر ہوسکے گی۔

شیئر: