Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمانی نائب وزیراعظم سے ولید بن طلال کی ملاقات

ریاض .... سلطنت عمان کے نائب وزیراعظم فہد بن محمود ال سعید سے شہزادہ ولید بن طلال نے ملاقات کی۔ شہزادہ ولید نے کہاکہ سلطنت عمان سلطان قابو س بن سعید کی فراست اور بصیرت کی بدولت مسلسل ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے اقتصادی، سماجی اور سلامتی امور کے شعبوں میں سعودی عرب اور سلطنت عمان کے تعلقات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عمانی وزیر برائے امور خارجہ یوسف بن علوی بھی موجود تھے۔ شہزادہ ولید بن طلال سلطنت عمان میں سرمایہ لگائے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: