Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران پناہ گزینوں کو جنگ پر بھیج رہا ہے، ترکی

انقرہ ...ترک دفتر خارجہ کے ترجمان حسین اوغلو نے کہا ہے کہ ایران پناہ گزینوں کو محاذ جنگ پر بھیج رہا ہے۔ خطے میں عدم استحکام اور کشیدگی کا ذمہ دار ایران ہے۔ترک دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی ایران کی علاقائی پالیسیو ںکو اعتدال پسند بتا رہے ہیں جبکہ ایران کی پالیسیاں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے خدشات سے میل نہیں کھاتیں۔ہم ایران سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی اور خطے کے ممالک کے تئیں تعمیری اقدامات کے منتظر ہیں۔ بہتر ہوگا کہ ایران الزام تراشیوں کے بجائے اصلاح حال کرے۔
 

شیئر: