Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹر یلوی ٹیم میں دم خم نہیں، ہربھجن

 نئی دہلی ...سابق ہندوستانی اسپنر ہربھجن سنگھ نے آسٹریلیا کی موجودہ ٹیم کو ہند کا دورہ کرنے والی کمزور ترین ٹیم قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ہربھجن نے کہا کہ آسٹریلیا کی چند بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلا ہوں۔ میرے خیال میں یہ ہند کا دورہ کرنے والی کمزور ترین ٹیم ہے۔ میرا نہیں خیال کہ اس میں اتنی صلاحیت ہے کہ یہ ہندوستانی کنڈیشنز میں میزبان ٹیم کا مقابلہ کر سکے۔ہربھجن نے دعوی کیا کہ موجودہ آسٹریلین ٹیم میں 2001 جیسا دم خم نہیں ۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے پونے میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: