دبئی ..... دبئی میں غیر منقولہ جائدادوں کے ادارے نے واضح کیاہے کہ 3294سعودی سرمایہ کاروں نے 2016ءکے دوران ریئل اسٹیٹ میں 8ارب درہم مالیت کی سرمایہ کاری اور جائدادیں خریدیں۔ جنوری 2017کے دوران دبئی میں غیر منقولہ جائدادوں کے لین دین پر 30ارب درہم خرچ ہوئے۔ دبئی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2017ءکے دوران دبئی میں سعودی سرمایہ کار مزید جائدادیں خریدیں گے۔