Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے 2.6ارب درہم کے دفاعی سودے کرلئے

ابوظبی .... متحدہ عرب امارات نے 2.6ارب درہم کے اسلحہ کے سودے کرلئے۔عالمی دفاع کانفرنس اور نمائش (ایڈکس) کے ترجمان راشد الشامسی نے بتایا کہ امارات نے 2.6ارب درہم کے عسکری معاہدے کئے ہیں۔ غیر ملکی کمپنی امارات کو بکتر بند گاڑیوں پر حملہ کرنےوالے 5ہزار میزائل فراہم کریگی۔سویڈن کی کمپنی نے 865.7ملین درہم کا سودا کیا ہے۔ یہ کمپنی سراغرساں سسٹم مہیا کریگی۔ کارگو طیاروں کیلئے بھی 1.8درہم کا سودا ہوا ۔ امارات نے 4.5ارب درہم کے سودے ایڈکس میں کئے ۔ یہ پورے خطے میں سب سے بڑی عسکری نمائش بن گئی۔ اس میں 1200سے زیادہ کمپنیاں شریک ہیں۔ نمائش جمعرات کو اختتام پذیر ہوگی۔
 

شیئر: