Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ سے زیادہ دہشت گردی کامسئلہ اہم ہے ،خورشید شاہ

اسلام آباد... اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے وا قعات پر تشویش ہے۔ اس وقت پانامہ سے زیادہ دہشتگردی کا مسئلہ زیادہ اہم ہے۔حکومت فوری طور پر دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسرے ملکوں کی سرحدوں کا احترام کرنا چاہئیے۔ دفتر خارجہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں فوجی عدالتوں قیام کا فیصلہ مجبوری میں کیا تھا لیکن فوجی عدالتیں اپنا مقصد پورا نہیں کر سکیں اگر توسیع ہو بھی جائے تو کیا گارنٹی ہے کہ مقاصد حاصل ہوں گے۔

شیئر: