Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی جھوٹ کی بنیاد پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں، مایا وتی

لکھنو...یوپی کی سابق وزیراعلیٰ اور راجیہ سبھا کی موجودہ رکن مایا وتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو پہلے ان ریاستوں میں شمشان گھاٹ بنوانے چاہئےں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے ۔ واضح رہے کہ فتح پور میں بی جے پی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا تھا کہ گاوں میں اگر قبرستان بنتا ہے تو شمشان بھی بنانا چاہئے ۔ رمضان میں بجلی ملتی ہے تو دیوالی میں بھی ملنی چاہئے ۔ بھید بھاو نہیں ہونا چاہئے ۔ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ما یا وتی نے کہا کہ وزیراعظم پہلے بی جے پی کی ریاستوں کی خبر لیں ۔ اتر پردیش کا ذکر چھوڑ دیں ۔ وزیراعظم نے انتخابات کو ذات برادری اور مذہب کا رنگ دینا شروع کر دیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کےلئے یہ بات شایان شان نہیں کہ وہ انتخابی مہم جھوٹ کی بنیاد پر چلائیں ۔ وزیراعظم کو احساس ہو گیا کہ یوپی میں بی جے پی کو شکست فاش ہو گی ۔ وزیراعظم کے اب تک کے جتنے بھی بیانات سامنے آئے ان سے سب ےہ بات واضح ہو گئی کہ بی جے پی کی سیاست جھوٹ کا پلندہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پی حکومت نے ہمیشہ ہر مذہب کا احترام کیا ۔ پارٹی فرقہ پرستی کی سیاست سے خود کو دور رکھتی ہے 

شیئر: